صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار کوطلب کر لیا

0
205
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار کوطلب کر لیا

ہاٹ لائن نیوز : صدر مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کے حوالے سے اراکین کو آگاہ کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا، صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا، قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا پانچواں اجلاس ہے۔

Leave a reply