
ہاٹ لائن نیوز : مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سونے کی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہونے سے سونا دو لاکھ 43 ہزار آٹھ سو روپے فی تولہ ہو گیا ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں 3944 روپے کا اضافہ ہونےسے دو لاکھ 9 ہزار 19 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 54 ڈالر کے اضافے سے 2366 ڈالر فی اونس کا ہوا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت تیس روپے کے اضافے سے دو ہزار 650 روپے ہو گئی ہے۔









