خاتون کے بھیس میں پولیس سے فرار کی کوشش ناکام

0
262
خاتون کے بھیس میں پولیس سے فرار کی کوشش ناکام

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست فلوریڈا سے ایک چور کو پولیس نے بھیس بدلنے کے باوجود پکڑ لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ جوشوا کولوکا کو کشتی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ ایک خاتون کا لباس، رنگین چشمہ ، سنہرے بالوں والی وگ پہن کر پولیس سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کو دیکھ کر اس نے دوڑ لگادی، پولیس کو یقین ہو گیا کہ یہ عورت کے بھیس میں ایک شخص تھا، جب اسے پکڑا گیا تو پتہ چلا کہ یہ وہی ملزم ہے جس کی وہ تلاش کر رہے تھے۔

Leave a reply