
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے تیسرے روز بھی پیپر لیک ہونے کی شاندار روایت برقرار رہی۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کی انتظامیہ سالانہ امتحانات میں نقل مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔
جمعرات کو کراچی میں نویں جماعت کا بیالوجی کا پرچہ مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ قبل جاری کیا گیا۔
نقل مافیا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بھرپور استعمال کر رہا ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے لیے واٹس ایپ گروپس میں حل شدہ کاغذات جاری کیے جا رہے ہیں۔








