
ہاٹ لائن نیوز : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے، حکومت نے ایف آئی اے کی طرز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم کر دی ہے جس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر اور سائبر کرائم کے ملزمان اب گھیرے میں ہونگے، حکومت نے ایف آئی اے کی طرز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) قائم کر دی ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیئے گئے جبکہ حکومت نے نئی ایجنسی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی وزارت داخلہ کے تحت قائم کی جائے گی، وزارت داخلہ کے تحت اس کی الگ اتھارٹی ہوگی جبکہ نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل کریں گے۔









