آڈیو ایموجیز متعارف کرانے کیلیے گوگل کی تیاریاں

0
220
آڈیو ایموجیز متعارف کرانے کیلیے گوگل کی تیاریاں

ہاٹ لائن نیوز : ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے اسمارٹ فون صارفین کیلیے آڈیو ایموجیز متعارف کرانے جا رہی ہے۔

گوگل فون ایپ میں موجود ‘آڈیو ایموجی’ چھ مختلف ایموجی آوازوں پر مشتمل ہے۔ ان آوازوں میں تالیاں بجانا، ڈھول بجانا اور رونا وغیرہ بھی شامل ہیں۔ صارفین کال کے دوران ایموجیزاستعمال کرسکیں گے اور ایموجیز دونوں طرف کے لوگ سنیں گے۔

صارفین کیلیے آڈیو ایموجی تک رسائی کیلیے فی الحال 2 طریقے ہیں۔ ایک کیلیےاوور فلو مینو میں ایک بٹن فراہم کیا جاتاہے جبکہ کالنگ انٹرفیس پر ایک چپ نمودار ہوتی ہے جسکو ایموجی بھیجنے کیلیے استعمال کیاجا سکتا ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ ایموجیز بھیجنے کے دو طریقے کیوں ہیں؟

Leave a reply