کتےکو مالک کےموزے نگلنامہنگاپڑگیا

0
80

ہاٹ لائن نیوز : ایک کتا اپنے مالک کی تین جرابیں نگل گیا ۔

پالتو جانور رکھنا تقریباً ہر کسی کو پسند ہوتا ہے لیکن انکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بہت مشکل کام ہے ، جس کیلیے مالک کو ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ سامنےآیا جہاں مولی نامی 10 سالہ کتیا نے انجانے میں اپنےمالک کے تین موزے نگل لیے۔

مالک کو واقعے کا علم اس وقت ہوا جب مولی نے کھانے پینے سے انکار کردیا اور اس کی جسمانی حالت بھی سست ہونے لگی اور اسے الٹیاں آنا شروع ہوگئیں۔

مالک مولی کو ایک ویٹرنری ہسپتال لے گیا جہاں اس کا ایکسرے کیا گیا اور ڈاکٹروں کو مولی کے پیٹ میں ایک گیند نما چیز ملی جس کے مزید ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ مولی نے مالک کے تین موزے نگل لیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ موزے کھانے کی وجہ سے مولی کا نظام انہضام مکمل طور پر بندہو گیا تھا جس کے باعث وہ کچھ کھانے پینے کے قابل نہیں رہی تھیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق مولی کے پیٹ سے جرابیں نکالنے کے لیےہنگامی سرجری کی گئی اور وہ دو دن تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رہی۔

مولی کے مالک کا کہنا ہے کہ اسے کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سے رہا کر دیا گیا اور اب وہ معمول کے مطابق کھیل رہی ہے اور کھا رہی ہے۔

Leave a reply