وہ گورنر جس کی قبر پر اے سی بھی نصب ہے

0
218
وہ گورنر جس کی قبر پر اے سی بھی نصب ہے

ہاٹ لائن نیوز : نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر اور سابق گورنر کی قبر کو اس طرح سے سجایا گیا ہے کہ اب یہ ایک عام قبر سے بالکل مختلف نظر آتی ہے۔

اویو اسٹیٹ کے سابق گورنر، ابیولا اجیموبی، جو کورونا وائرس سے مر گئے، ریاست کی اعلیٰ شخصیات میں شامل تھے۔

نائیجیرین سیاستدان کا انتقال جون 2020 میں ہوا تھا لیکن ان کا مقبرہ اس انداز میں بنایا گیا تھا جو اب دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی پوسٹ میں قبر کو دیکھا جا سکتا ہے جب کہ قبر کے اگلے حصے پر ایک ایئرکنڈیشنر بھی نصب ہے جو قبر کو ہر وقت ٹھنڈی ہوا فراہم کرتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر مقبرے میں نرم صوفے لگائے گئے ہیں جبکہ بہترین لائٹس اور ٹائلز کا استعمال کیا گیا ہے۔ جس سے یہ قبر اب قبر سے زیادہ گھر کا ڈرائنگ روم معلوم ہوتی ہے۔

Leave a reply