وزیر اعظم کیخلاف اندرج مقدمہ کی درخواست پر سماعت

0
226
وزیر اعظم کیخلاف اندرج مقدمہ کی درخواست پر سماعت

ہاٹ لائن نیوز : ایڈوکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر مقدمے کا معاملہ، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے جلد سماعت کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست پر جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 22 مئی کو مقرر کر دی ہے، درخواست میں مؤقف ہے کہ تیرہ اپریل 2023 کو پیٹرول بم حملہ اور فائرنگ کی گئی، فرانزک رپورٹ بھی آ چکی ہے جس میں دھماکہ خیز مواد اور پٹرول بم ثابت ہوا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کی سماعت جلد مقرر کریں اور مقدمے کا حکم دیں۔

Leave a reply