
ہاٹ لائن نیوز : اکیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت نے کامیابی سمیٹی،21 نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران جماعت نے قومی اسمبلی کی دو جبکہ پنجاب اسمبلی کی دس نشستوں پر کامیابی حاصل کی ،ق لیگ،استحکام پاکستان بھی 1،1پنجاب اسمبلی کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں میں ن لیگ 2، پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل نے 1۔1 نشست پر کامیابی حاصل کی، ملک بھر سےصوبائی اسمبلیوں کی سولہ نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ 10، سنی اتحاد کونسل ایک، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق بھی 1-1 نشست پر کامیاب ہوئی۔









