
ہاٹ لائن نیوز : ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا،
وزیراعظم ہاؤس کے باہر آکر شہباز شریف نے خود استقبال کیا،دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور سلامی بھی لی۔
وزیر اعظم نے ایرانی صدر سے کابینہ کے اراکین کا فرداً فرداً تعارف کروایا، ایرانی صدر نے کابینہ کے اراکین سے مصافحہ کیا، یرانی صدر نے بھی وزیر اعظم پاکستان سے اپنے وفد کا تعارف کروایا، انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔









