ایرانی صدر تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

0
287
ایرانی صدر تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم 3 روزہ سرکاری دورےپر پاکستان پہنچے، ان کی اہلیہ، کابینہ ارکان، ایرانی وزیرِ خارجہ، تاجر اور اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا، پاکستان میں عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، دورے کے دوران صدر رئیسی صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے ۔

ایرانی صدر سینیٹ کے چئیرمن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملیں گے ،ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہو گا، ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ دو طرفہ ملاقاتوں میں توانائی، زراعت، رابطے اور تجارت سے متعلقہ امور پر بات کی جاے گی، مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا وسیع ایجنڈا بھی دورے میں شامل ، عالمی اور علاقائی معاملات میں پیش رفت سمیت دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون پر بھی بات ہو گی۔

Leave a reply