جی او آر میں تعمیرات پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

0
250
جی او آر میں تعمیرات پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے جی۔ او۔ آر لاہور میں کی گئی تبدیلیوں سے متعلق جواب طلب کیا ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا کہ جی۔ او۔ آر لاہور میں تعمیر کی گئی دیواروں اور بلڈنگ رولز سے متعلق جواب دیا جائے، پندرہ سے انیس اپریل تک چیف جسٹس پاکستان نے لاہور رجسٹری میں مقدمات سنے، لاہور میں چیف جسٹس آف پاکستان نے جی۔ او۔ آر میں چیف جسٹس کے ریسٹ ہاوس میں قیام کیا۔

جی۔ او۔ آر لاہور کی حالت دن بدن بدتر ہو رہی ہے، سکیورٹی چیک کے باوجود جی۔ او۔ آر کے اندر دیواریں کھڑی کی گئی ہیں، سکیورٹی گارڈز کے لئے جی ۔او۔ آر کے گرین ایریا میں کمرے بنائے گئے ہیں،خط میں لکھا گیا ہے کہ کیا عوامی پیسہ لگا کر غیر ضروری دیواریں تعمیر کرنا مناسب بات ہے، عوامی پیسے کے ضیاع پر چیف جسٹس پاکستان کو تشویش ہوئی ہے۔

Leave a reply