
ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے’’سرسبز پنجاب ، خوشحال کاشتکار‘‘پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلے کر لئے ہیں،اس پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے آٹھ ہزار سرکاری کھالیں پختہ کی جائیں گی، زرعی یونیورسٹیز کی بہتری اور تحقیقی مراکز کا آغاز ہو گا، پنجاب کے کسانوں کو پانچ سے 20 کلو واٹ تک کے سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
پنجاب کے تمام چھوٹے کسانوں کے لئے نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء کا فیصلہ، تمام چھوٹے کسانوں کو تین سو ارب روپے کا بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شعبہ لائیو اسٹاک میں اصلاحات لائی جائیں گی، وزیر اعلیٰ نے لائیو اسٹاک میں اصلاحات کے حوالے سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔









