
ہاٹ لائن نیوز : حلقہ این۔ اے 81 گجرانوالہ سے ن لیگ کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چودھری کی بطور ایم۔ این۔ اے بحال کر دیا، جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز کی درخواست پر سماعت کی اعجاز چودھری اٹھ ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا تھا، ریٹرنگ آفیسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کا 2500 ووٹ کم کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے، درخواست گزار کی طرف سے رانا عثمان اور سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔









