عمران خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست واپس کیوں لی ؟

0
297
عمران خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست واپس کیوں لی ؟

ہاٹ لائن نیوز : بانی چیئرمین پی۔ ٹی۔ آئی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی، درخواست گزار کے وکیل اسد منظور بٹ نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی،اسی نوعیت کی درخواست سابق خاتون اول بشری بی ۔بی نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ دائر کی ہوئی ہے، ایسے میں کیا اپ درخواست پر زور دیتے ہیں؟عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تیاری کے لئے مہلت دے رکھی تھی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے افضال عظیم کی درخواست پر سماعت کی تھی،درخواست میں وفاقی حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے،جیل حکام نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی۔ ٹی۔ آئی کی ملاقاتوں پر پابندی لگائی ہوئی ہے، بانی پی۔ ٹی ۔آئی کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے، ان کی زندگی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

Leave a reply