
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے بھی وفاق کی طرز پر عیدالفظر کی تعطیلات کااعلان کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے بارہ اپریل تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، ہفتہ میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں دس سے 13 اپریل تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔
سیکشن آفسر ویلفیر صفدر شبیر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا، عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔









