حمزہ شہباز,خواجہ آصف,سمیت لیگی رہنماوں کی جیت کا نوٹیفکیشن چلینج

0
254
حمزہ شہباز,خواجہ آصف,سمیت لیگی رہنماوں کی جیت کا نوٹیفکیشن چلینج

ہاٹ لائن نیوز : لیگی رہنماء حمزہ شہباز شریف اور خواجہ آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج،این۔ اے 117 سے پی۔ ٹی۔ آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار علی اعجاز نے عبدالعلیم خان کی کامیابی کو چیلنج کی، پی۔ ٹی ۔آئی کی حمایت یافتہ ناکام امیدوار عالیہ حمزہ ملک نے این۔اے 118 سے حمزہ شہباز شریف کے خلاف ٹریبیونل سے رجوع کیا۔،پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار نعمان مجید نے پی۔پی 152 لاہور سے محمد وحید کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔

سیالکوٹ این۔اے 71 سے پی۔ ٹی۔ آئی کی حمایت یافتہ ناکام امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نےخواجہ آصف کی کامیابی چیلنج کی،این اے 70 سیالکوٹ سے ایم۔ این۔ اے چوہدری ارمغان سبحانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج،این۔ اے 75 ناروال سے ایم۔ این۔ اے انوار الحق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج۔

پی۔ پی 11 روالپنڈی سےایم۔ پی۔ اے عمران الیاس کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج، پی۔ پی 48 سیالکوٹ سے ایم۔ پی۔ اے خرم خان ورک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج ،لاہور ہائی کورٹ کے گریڈ 21 کے آفیسر رجسٹرار عرفان احمد نیازی نے درخواستیں وصول کیں،عام انتخابات میں کامیاب ہونے ہونے والے ارکان کے خلاف انتخابی عذرداریاں دائر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل الیکشن ٹریبونل انتخابی عذرداریوں کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

Leave a reply