وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

0
238
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

ہاٹ لائن نیوز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہوگا، اس اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خط کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا اور ججز کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی انکوائری کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا 5 نکاتی ہوگا، کابینہ کا اجلاس زوم پر ہو گا جہاں زیادہ تر وزرا آن لائن شرکت کریں گے۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خط پر کمیشن بنے گا اور غیر جانبدار ریٹائرڈ شخصیت اس پر رپورٹ مرتب کرے گی، اس معاملے پر ہم کمیشن بنائیں گے اور معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا، کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت غیر جانبدار عدالتی شخصیت کے سپرد انکوائری کی جائے گی۔

Leave a reply