ہارٹ اٹیک کی علامت جسے نظر انداز کیا جاتا ہے

0
239
ہارٹ اٹیک کی علامت جسے نظر انداز کیا جاتا ہے

ہاٹ لائن نیوز : ہارٹ اٹیک کی کچھ ابتدائی علامات ہوتی ہیں جو لوگوں کو فوری طبی امداد حاصل کرنے پر اکساتی ہیں، لیکن ایک علامت ایسی بھی ہے جس کو بہت سے لوگ اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں، دل کا دورہ اس وقت پڑتا ہے جب دل میں خون کا بہاؤ شدید کم ہو جائے یا رکاوٹ ہو، ماہرین صحت نے ہارٹ اٹیک کی ایک ایسی علامت کا بھی انکشاف کیا ہے جس کو بہت سے لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔

سینے میں درد دل کے دورے کی سب سے اہم علامت ہے لیکن متلی ایک ایسی علامت ہے جس کو اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں، اس حوالے سے نیویارک یونیورسٹی کے ایک ماہر امراض قلب ڈاکٹر شان نے حال ہی میں کہا کہ متلی کی علامات اس بات پر منحصر ہوتی ہیں کہ دل کی کون سی شریان متاثر ہو رہی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اکثر لوگ متلی کی علامات کو بد ہضمی یا کسی اور بیماری کا حصہ سمجھ کر نظر انداز کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ پسینہ آنا، چکر آنا، سینے میں درد یا دل کی تیز دھڑکن جیسی علامات ہوتی ہیں اور اگر آپ کو بھی اس بات کا تجربہ ہو تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

Leave a reply