
ہاٹ لائن نیوز : زلفی بخاری کے سینٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئےایپلیٹ ٹریبیونل نے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا،الیکشن ٹربیونل نے سینٹ کے لیے زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔
زلفی بخاری آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، انہوں نے اپنے نمائندے کے تھرو اپیل دائر کی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا ہے کہ شناختی کارڈ اور کاغذات نامزدگی کے دستخط ایک جیسے نہیں ہیں، ایف۔ آئی۔ اے کے مطابق زلفی بخاری دوہری شہریت رکھتے ہیں،زلفی بخاری نے ریٹرننگ افسر کو برطانوی شہریت ترک کرنے کی ای میل بھی بھیج دی ہے،زلفی بخاری کا پاسپورٹ واضح کرتا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کا ویزا لیا تھا۔
وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کو پاکستانی قونصلیٹ سے اتھارٹی لیٹر پر دستخط کروانا چاہیے تھے،مگر وہ قونصلیٹ میں نہیں گئے،اپیل دائر کرنے کے لیے لازم ہوتا ہے کہ ایک سرٹیفائیڈ شخص ہو۔
درخواست میں موقف ہے کہ زلفی بخاری دوہری شہریت چھوڑ چکا ہے،زلفی بخاری آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ اپیلیٹ ٹربیونل زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرے۔









