واٹس ایپ کا وائس نوٹ ٹرانسکرپشن پر کام جاری ہے

0
249
واٹس ایپ کا وائس نوٹ ٹرانسکرپشن پر کام جاری ہے

ہاٹ لائن نیوز : انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر متعارف کروانے پر کام شروع کر دیا ہے،میٹا کی ایپ نے اپنے تازہ ترین بِیٹا ورژن 2.24.7.7 میں کچھ ایسے اشارے دیکھائے ہیں جو اس فیچر کی جانب اشارہ کر رہے ہیں، ان اشاروں کے مطابق ایپ پہلے 150 میگا بائٹ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا کرے گی جو اس فیچر کے کام کرنے کے لیے ضروری ہے ، فیچر ڈیوائس کا ریکگنیشن سسٹم استعمال کرے گا تاکہ این ٹو اینڈ انکرپٹڈ ٹرانسکرپٹ فراہم کی ہو سکے۔

یہ آپشن ایپ کی سیٹنگز میں موجود ہوگا، یہ فیچر ابھی تشکیل کے مراحل میں ہے اور بِیٹا صارفین کو کسی بھی وقت آزمائش کے لیے دستیاب ہو گا، خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر آئی۔ او۔ ایس میں گزشتہ برس مئی میں متعارف کرایا گیا ہے جبکہ گوگل میسج اور ٹیلی گرام جیسی ایپلی کیشن پہلے سے ہی اینڈرائیڈ میں ایس فیچر کو سپورٹ کر چکی ہیں۔

Leave a reply