
ہاٹ لائن نیوز : پی۔ ٹی۔ آئی رہنما عمر ایوب کی نو مئی کے پانچ مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، عمر ایوب خان کی پانچ مقدمات میں روبکار جاری کر دیں،عدالت نے تھانہ سرور روڈ، تھانہ نصیرآباد اور تھانہ شادمان کے ایک ایک مقدمے میں روبکار جاری کی ہے، تھانہ گلبرگ کےدو مقدمات میں بھی روبکار جاری کیں۔
عمر ایوب کی جانب سے ساجد منور قریشی وکیل نے 50,50 ہزار کے پانچ ضمانتی مچلکے جمع کروا دئیے ہیں،عدالت نے عمر ایوب کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا، عمر ایوب خان کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
عدالت نے پی۔ٹی۔ائی رہنما عمر ایوب کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کر لی ہے،عدالت نے عمر ایوب کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہوا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔









