سیالکوٹ، فارم 45 ,47 فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی گئ

0
293
سیالکوٹ، فارم 45 ,47 فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی گئ

ہاٹ لائن نیوز : سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 53 میں فارم پینتالیس اور فارم سینتالیس کی مصدقہ نقول امیدوار کو فراہم نہ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی،عدالت نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو مصدقہ نقول فراہم کرنے کا حکم دے کر درخواست نمٹا دی،عدالت کے حکم پر اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر دانش بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے کہا گیا کہ فارم پینتالیس اور فارم سینتالیس کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر جمشید امتیاز نے دلائل دئیے، دلائل میں موقف اختیار کیاگیا کہ فارم پینتالیس اور فارم سینتالیس الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔الیکشن کمیشن فارم پینتالیس سینتالیس کی مصدقہ نقول فراہم نہیں کررہا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو مصدقہ نقول کی فراہم کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply