
ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد پہلا ججز روسٹر جاری، ترمیم شدہ ججز روسٹر آج سوموار 18 مارچ سے 30 مارچ تک نافذ العمل ہو گا، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد ناصر نے روسٹر جاری کیا، پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کیلئے 11 ڈویژن بنچ تشکیل دیے گئے ہیں،اہم اور فوری درخواستوں پر سماعت کیلئے چوبیس سنگل بنچ تشکیل دیے گئے ہیں،جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر خود سماعت کرے گا،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نیب کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس شاہد حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ فوجداری اور دہشتگردی کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کمرشل، ٹیکس اور بنکنگ کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،
جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کمرشل، ٹیکس، بنکنگ سمیت اپیلوں پر سماعت کرے گا
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ فوجداری اور قتل کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کمرشل ، بنکنگ اور ٹیکس اپیلوں پر سماعت کرے گا،
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ فوجداری اور دہشتگردی کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،
جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ فوجداری اور قتل کی اپیلوں پر فیصلے کرے گا، جبکہ جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں پر سماعت کیا کرے گا۔









