خواتین پر ظلم کرنے والوں کو انعام مل گیا ، ڈاکٹر یاسمین راشد

0
236
خواتین پر ظلم کرنے والوں کو انعام مل گیا ، ڈاکٹر یاسمین راشد

ہاٹ لائن نیوز : ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں کسی نگران حکومت نے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کو گرفتار نہیں کیا،محسن نقوی نے وفاداری ثابت کرنے کے لئے ہرحد پار کی ، محسن نقوی کو لوگوں کی عزتیں اچھالنےاور چادر اور چاردیواری کے تحفظ کو پامال کرنے پر نوازا جا رہا ہے،خواتین کو سیاست میں دلچسپی لینے کی سزاء دی جا رہی ہے،پاکستان میں سیاست کرنے، اداروں پرحملے اور ججوں کے خلاف بیان بازی کی مریم نواز کو اجازت ہے،انہیں کی تاج پوشی کے لئے بیانیہ نو مئی تیار کیا گیا،عوام نے اس بیانئیے کو آٹھ فروری کو دفن کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلط کام کرنے والوں کو نوازنے کا سلسلہ بند نہ ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔

Leave a reply