
ہاٹ لائن نیوز : محکمہ موسمیات نے پیر کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قومی امکان کا اعلان کر دیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو دوپہر 2 بجے پیدا ہو گا جو 11 مارچ کو نظر آنے کے وقت 28 گھنٹے سے زائد پرانا ہو گا اس لیے چاند نظر آ جائے گا۔ لہذا پیر 11 مارچ کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 11 مارچ کو سندھ میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم جنوب مشرقی سندھ میں موسم صاف رہے گا۔ بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث چاند نظر آنے کی صورتحال واضح نہیں ہوسکے گی۔









