شدید بارش، کئی پروازیں اور میچ منسوخ

0
43

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں شدید بارش کے باعث یو اے ای اور سکاٹ لینڈ کرکٹ ون ڈے میچ منسوخ کر دیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے شیڈول تھا۔

دبئی میں خراب موسم کے باعث کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

طوفانی ہواؤں کے باعث کئی پروازوں کو تاخیر کا سامنا ہے جبکہ کئی پروازوں کو قریبی ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا اور کچھ پروازوں کو مسقط اور کچھ کو دوحہ کی طرف موڑنا پڑا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث مسافروں سے معذرت خواہ ہیں، مسافر پرواز کی معلومات لے کر ایئرپورٹ جائیں۔

Leave a reply