عمران ریاض کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

0
324
عمران ریاض کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کا جسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف اور مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دئیے ،دوسری جانب انسداددہشت گردی عدالت نے عمران ریاض کو پولیس حملہ کیس میں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔

عمران ریاض کا جسمانی ریمانڈ دینےکیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرورکی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ اج ختم ہو گیا ہے؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ آج عدالت میں پیش کیا جائے گا لیکن معاملہ یہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ حقائق کے برعکس دیا گیا ہےعمران ریاض کا زمان پارک پولیس حملے سے کوئی تعلق نہیں یہ مقدمہ ہی سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔

عدالت نے درخواستوں پر پنجاب حکومت سمیت دیگر نوٹس جاری کردیئےجسٹس شجاعت علی خان نے صحافی عمران ریاض کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی 7 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

Leave a reply