
ہاٹ لائن نیوز : کارساز روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا۔
ایس ایچ او بہادر آباد سرور کمانڈو نے بتایا کہ کارساز روڈ پر نجی کلب کے سامنے موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار شہری کو لوٹ رہے تھے۔ جس کے نتیجے میں سینے میں گولی لگنے سے شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
مقتول کی شناخت 40 سالہ نذیر سلطان کےنام سےہوئی ہے جب کہ زخمی ڈاکوکی شناخت شیرعلی کے نام سے ہوگئی ہے جسکوطبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔
مقتول کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی بلوچ کالونی کے قریب بڑھئی کا کام کرتا تھا اور واپس اپنے گھر سرجانی تیسر ٹاؤن جا رہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ مقتول 4 بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت 5 بچوں کا باپ تھا۔









