فرح گوگی کے بچوں کا نام سٹاپ لسٹ پر کیوں ؟

0
241
فرح گوگی کے بچوں کا نام سٹاپ لسٹ پر کیوں ؟

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں فرح گوگی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔

دورکنی بنچ نے اپیل پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ، بنچ کےسربراہ جسٹس علی باقرنجفی کی رخصت پرہونے کیوجہ سے کاز لسٹ کینسل کر دی گئی۔

آئندہ سماعت کا تعین ہائیکورٹ آفس کریگا ۔

جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس سلطان تنویراحمدپر مشتمل بنچ نےفراز اقبال اور ایمان اقبال کی اپیل پرسماعت کرنا تھی۔

اپیل میں دونوں بچوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینےکی استدعا کی گئی ہے۔

Leave a reply