ایپل پر یورپ میں 2 ارب ڈالر جرمانہ

0
274
ایپل پر یورپ میں 2 ارب ڈالر جرمانہ

ہاٹ لائن نیوز : یورپی یونین نے آئی فونز بنانےوالی کمپنی ایپل پر 2 ارب ڈالر کاجرمانہ عائدکردیا۔

یہ جرمانہ یورپی یونین کیجانب سےایپل پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پرعائد کیاجارہا ہے۔ ایپل ایپ اسٹورمیں میوزک اسٹریمنگ ایپس کیلیے مارکیٹ میں اپنی غالب پوزیشن کا فائدہ اٹھارہا ہے۔

بیان میں مزید کہاگیاہےکہ کمپنی ڈویلپرزکوصارفین کو ایپل کےسسٹم سےباہر سستی اور متبادل موسیقی کی خدمات سے آگاہ کرنے سے روک رہی ہے۔

بیان کیمطابق کمپنی کا طرز عمل یورپی یونین کےمسابقتی قوانین کےتحت غیرقانونی ہے اور اسلیے کمپنی پر 1.80 بلین یورو جرمانہ عائد کیاجارہا ہے۔

Leave a reply