
ہاٹ لائن نیوز : کرکٹر شعیب اختر نے اپنے مداحوں کو 2 بیٹوں کی پیدائش کے بعد بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنا دی۔ سابق فاسٹ بولر نے نومولود کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔
اس خوشخبری کا اعلان شعیب اختر نے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام کے ذریعے کیا۔
سابق فاسٹ بولر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کا نام نور علی اختر لکھا اور کہا کہ بیٹی کی پیدائش 19 شعبان المعظم یکم مارچ 2024 کو نماز جمعہ کے دوران ہوئی۔
شعیب اختر نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں نومولود کو پکڑے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سب کی دعاؤں کے طلب گار ہیں۔
یاد رہے کہ شعیب اختر کے دو بیٹے ہیں اور اب انکے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔









