پاکستان آنے سے پہلے ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جھٹکا

0
72

ہاٹ لائن نیوز : ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان کا سفر کرے گی، لیکن روانگی سے پہلے ہی 2 اہم کھلاڑی ایڈم ملنے اور فن ایلن پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے، دونوں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے دوران انجری کا سامنا ہوا ہے۔

فن ایلن کمر جبکہ ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں دستیاب نہیں ہیں،نیوزی لینڈ کے 9 ٹاپ کرکٹرز پہلے ہی آئی۔ پی۔ ایل کے باعث پاکستان کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

Leave a reply