
ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ ان کاملک جلدہی غزہ کےشہریوں کو خوراک کےپیکٹ بھیجنا شروع کر دے گا۔
اقوام متحدہ کےاندازوں کیمطابق غزہ پراسرائیلی بمباری کےنتیجے میں بڑےپیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے اور تقریباً 600,000 افراد خوراک کی شدید قلت کا شکار ہیں۔ ان میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ یہ سب قحط جیسی صورتحال سے دوچار ہیں۔
ایک بیان میں صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ غزہ کے عوام کو ضرورت سے کہیں کم خوراک مل رہی ہے۔









