پتنگیں اور ڈور بنانےوالی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ

0
258
پتنگیں اور ڈور بنانےوالی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ

ہاٹ لائن نیوز : پولیس نے کشمیر روڈ پر پتنگیں اور ڈور بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ مار کر 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے پتنگیں اور پتنگیں بیچنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کشمیر روڈ پر ڈور اورپتنگ بنانے والی فیکٹری پکڑلی۔

فیکٹری سے 10ہزار پتنگیں اور 1ہزار ڈور برآمد ہوئیں، اس کے ساتھ پولیس نے 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر گودام کو سیل کر دیا۔

گرفتار ملزمان میں ابوذر، نعمان،اعظم، سفیان، حمزہ، قاسم، حلیم گل، کامران اور جنید شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہر میں پتنگیں اور ڈور فروخت کرتے تھے۔

Leave a reply