غزہ : 40 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

0
272
غزہ : 40 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں صہیونی بربریت کا سلسلہ آٹھ ماہ سے جاری ہے، وسطی غزہ پر اسرائیلی فوج کی اندھا دھند بمباری میں 40 سے زائد فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غزہ کے علاقے دیر البلاح میں بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے میں 24 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

الاقصیٰ شہداء اسپتال کے حکام نے بتایا کہ دیر البلاح پر اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال میں محدود سہولیات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک کار پر اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔

Leave a reply