پولیس کا سابق کمشنر کے پی اے کے گھر پر چھاپہ

0
304
پولیس کا سابق کمشنر کے پی اے کے گھر پر چھاپہ

ہاٹ لائن نیوز : سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر پولیس نے وزیر آباد میں لیاقت علی چٹھہ کے پی اے اشفاق تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

سی آئی اے پولیس گوجرانوالہ کی علی پور چٹھہ میں کارروائی، اشفاق تارڑ کے برادر نسبتی کو پولیس نےحراست میں لےلیا۔

اشفاق تارڑ کی اہلیہ نے بتایا کہ پولیس تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، اور گھر کی مکمل تلاشی لی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس نے گھر سے تمام موبائل فون قبضے میں لے لیے۔ اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں۔

Leave a reply