مردہ عورت زندہ کیسے ہوگئی ؟

0
379
مردہ عورت زندہ کیسے ہوگئی ؟

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک خاتون جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ مر گئی ہے اس کے جسم کو آگ لگانے سے چند منٹ پہلے وہ زندہ ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ریاست اڑیسہ کے شہر برہم پور میں پیش آیا۔ گھر میں آگ لگنے سے 52 سالہ خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کا شوہر اس خاتون کو فوری طبی امداد کیلیے اسپتال لے گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور اس کا شوہر علاج کے اخراجات برداشت نہ کرنے کی وجہ سے اسے اپنے گھر لے گیا جہاں وہ کئی روز تک زندگی وموت کی کشمکش میں رہی۔

اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون نے پیر کو آنکھ نہیں کھولی اور سانس نہیں لے رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موت کی تصدیق کیے بغیر اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کیے بغیر خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاریاں کی گئیں۔ لواحقین اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ متوفی خاتون کی آنکھ چند منٹ قبل کھل گئی، خاتون کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔

Leave a reply