
ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نےمزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کر لیئے ۔
حمزہ شہباز کی آج ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ، حمزہ شہباز کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا ۔
عدالت نےحمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظورکر لی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم شہبازشریف کوحاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے ۔
شہباز شریف کی جگہ انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے ، احتساب عدالت کےجج علی ذولقرنین اعوان نےسماعت کی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس پردوبارہ کارروائی شروع ہوگئی ہے۔









