دھند نے سب کچھ دھندلاکردیا

0
291
دھند نے سب کچھ دھندلاکردیا

ہاٹ لائن نیوز : دھند نے سب کچھ دھندلا دیا، حدنگاہ کم ہونےپر موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ موٹروے دھند کے باعث بند کر دی گئی، ایم تھری حدنگاہ کم ہونے کے باعث فیض پور سے رجانہ تک تمام گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا، لاہور سیالکوٹ پر دھند کے باعث موٹر وے کو معطل کر دیا گیا۔

سید عمران احمد کے مطابق موٹر ویز کو عوام کے تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے، سرد موسم کے ساتھ قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ بڑھ گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سڑک استعمال کرنے والے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس استعمال کریں، سڑک استعمال کرنے والے غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

Leave a reply