پی ٹی آئی کے امیدوار گرفتار

0
328
پی ٹی آئی کے امیدوار گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : قومی اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کو گرفتار کرلیا گیا ۔

شیخوپورہ کے حلقہ این اے 114 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارشد محمود منڈا کو محکمہ اینٹی کرپشن نے شرقپور سے گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے پولیس کی مدد سے ارشد محمود منڈا کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ شرقپور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے لیے جا رہے تھے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ارشد محمود منڈا کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اصغر محمود منڈا نے بیرون ملک سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کے بھائی کو سیاسی مخالفین نے گرفتار کیا ہے۔

Leave a reply