پرویز الہی کی ضمانت پر سماعت کیوں نہ ہو سکی

0
310
پرویز الہی کی ضمانت پر سماعت کیوں نہ ہو سکی

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا ۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ۔

پرویز الٰہی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر سعید راں اور فرمان منیس پیش ہوئے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل پنجاب عبدالصمد عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت میں بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی طبیعت ناساز ہے انہوں نے دلائل دینے ہیں لہذا سماعت ملتوی کی جائے ۔

عامر سعید راں نے کہا کہ تین سماعتوں سے بحث نہ کرنے کے بہانے تراشے جا رہے ہیں، کبھی ریکارڈ تفتیشی کوئٹہ لے جاتا ہے ، دو ماہ سے درخواست ضمانت زیر التواء ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو ڈسچارج کیا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب نے جاری کیے،اس مقدمہ میں چیف سیکرٹری کو فریق ہی نہیں بنایا گیا،یہ کیس سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے ۔

عدالت نے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی ۔

Leave a reply