مانگا منڈی شہر کو تحصیل کا درجہ ؟

0
442
مانگا منڈی شہر کو تحصیل کا درجہ ؟

ہاٹ لائن نیوز : مانگا منڈی شہر کو تحصیل کا درجہ نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

درخواست شہری شیخ محمد لطیف شاہد صدر نیشنل پریس کلب مانگا منڈی نے احمد عبداللہ ڈوگر کے توسط سے دائر کی ۔

درخواست میں حکومت پنجاب،کمشنر لاہور اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو پارٹی بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مانگا منڈی لاہور سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جو کہ حکومتی سہولیات سے محروم ہے، مانگا منڈی ساڑھے چار لاکھ کی آبادی پر مشتمل شہر ہے اور اس کے گردونواح میں پندرہ یونین کونسل ہیں،مانگا منڈی کے سات گاؤں کے علاوہ دیگر علاقے بھی اس میں شامل ہیں، مانگا منڈی رورل ہیلتھ سنٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، مانگا منڈی میں یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے طالب علم مشکلات کا شکار ہیں،بچوں کیلئے کھیل کا میدان اور نہ ہی سپورٹس کمپلیکس ہے، بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شہر تباہی کا شکار ہورہاہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کو حکومتی سہولیات کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے مانگا منڈی شہر کو تحصیل کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا جائے ۔

Leave a reply