
ہاٹ لائن نیوز : سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر سو کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے معاملے میں وکلا ہڑتال کےباعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ۔
عدالت نے وکلا کو وضاحتی بیان پر جرح کے لیے 15 فروری کو طلب کر لیا ۔ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے کیس پر سماعت کی ۔
علی ظفر کے وکلا میشا شفیع کے وضاحتی بیان پر جرح آئیندہ سماعت پرکریں گے ۔








