شہرقائد میں ہلکی بارش کاامکان

0
278
شہرقائد میں ہلکی بارش کاامکان

ہاٹ لائن نیوز : آج صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ جیکب آباد، حیدرآباد، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی،موہنجوداڑو، سکھر، خیرپور، کشمور اور پڈعیدن میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔ رات کے اوقات کے دوران کراچی میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کراچی میں موسم ہلکی سردی کے ساتھ مرطوب رہے گا، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، شمال مشرق سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔

Leave a reply