برٹنی سپیئرز نے میوزک انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا

0
333
برٹنی سپیئرز نے میوزک انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا

ہاٹ لائن نیوز : مشہور پاپ اسٹار گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے میوزک انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہنے کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا میں خبریں تھیں کہ گلوکارہ نے اپنے دسویں البم کی تیاریاں شروع کر دی ہگ اور جلد ہی میوزک انڈسٹری میں واپسی کریں گی۔

برٹنی سپیئرز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح طور پر لکھا کہ وہ میوزک انڈسٹری میں کبھی واپس نہیں آئیں گی۔

گلوکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ وہ صرف تفریح ​​کے لیے موسیقی لکھتی ہیں اور گزشتہ دو سالوں میں وہ مختلف گلوکاروں کے لیے 20 گانے لکھ چکی ہیں۔

برٹنی سپیئرز نے اپنے والد کے ساتھ جاری عدالتی کیس کے چھ سال بعد اگست 2022 میں اپنا نیا البم ریلیز کیاتھا ۔

Leave a reply