اسلام آباد میں دہشت گردی کاخطرہ، ہائی الرٹ جاری

0
117

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، تمام تھانوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کی سختی سے ناکہ بندی کریں۔ ملزمان کی تلاشی اور گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور اپلائیڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ریڈ زون میں داخلے پر پابندی ہے جبکہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے ریڈ زون میں داخلے پر پابندی ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کالے شیشوں کے موجودہ پرمٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ریڈ زون میں حساس عمارتوں پر سنائپرز کی تعیناتی بھی زیر غور ہے۔

Leave a reply