
ہاٹ لائن نیوز : عام انتخابات 2024 کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، ملک بھر میں امیدوار کاغذات جمع کرا رہے ہیں۔ اب تک ہزاروں امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 روز کی توسیع آج ختم ہو جائے گی، امیدوار شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان، نواز شریف، شہباز شریف، بلاول بھٹو،آصف زرداری، شاہ محمود قریشی، یوسف رضا گیلانی، مریم نواز،جہانگیر ترین، علیم خان، پرویز الٰہی اور چوہدری نثار علی خان سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہو گی، ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔









