
ہاٹ لائن نیوز : تاجر تنظیموں نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی صورت میں اوگرا کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کردیا۔
آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد سمیت دیگر تاجر تنظیموں نے سوئی گیس کی اضافی سیکیورٹی کے مطالبے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجر تنظیموں نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی صورت میں اوگرا کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و کنوینر خالد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں گیس کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ کیا گیا ہے جس سے کمرشل صارفین کا رونا دھونا ہے۔ اس وجہ سے روٹی کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سوئی ناردرن نے کمرشل کنکشن ہولڈرز سے گیس کے بلوں کی مد میں مزید سیکیورٹی رقم طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی اضافی سیکیورٹی مانگنا غیر قانونی ہے۔









